Aaj News

جمعرات, دسمبر 12, 2024  
09 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھوکا شخص اپنی محبوبہ کی ٹانگیں کاٹ کر پکا کر کھا گیا

شائع 22 اپريل 2020 06:36am

کیف: یوکرین میں ایک آدم خور اپنی محبوبہ ہی کو کاٹ کر کھا گیا۔

میل آن لائن کے مطابق اس 41 سالہ آدم خور کا نام الیگزینڈر ہے، جس کی 50 سالہ محبوبہ بیڈروم میں سو رہی تھی اور وہ بیٹھا شراب پی رہا تھا۔

 اس دوران اسے بھوک لگی اور اس نے خاتون کو قتل کرکے اس کی ٹانگیں کاٹ کر پکائیں اور کھا گیا۔

پولیس کے مطابق قاتل نے کچن سے چھری اٹھا کر اس سے خاتون کا گلہ کاٹا اور پھر اس کی ٹانگیں جسم سے الگ کرکے ان کا گوشت بنا کر کچھ پکا لیا اور باقی فریزر میں محفوظ کر لیا۔

A 41-year-old man (left), identified only as Oleksandr, admitted to killing his girlfriend (pictured) and cooking her legs after feeling hungry during their drinking party in Ukraine

پولیس کے مطابق بعد ازاں ملزم خاتون کے باقی جسم کو گھسیٹتا ہوا گھر کے قریب واقع جھاڑیوں میں لے گیا اور وہاں چھپا دی۔

وہاں ایک شخص اپنے دو بچوں کے ہمراہ سیر کے لیے گیا اور اس نے لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دے دی۔

ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد جب آفیسرز نے تفتیش کی تو اس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ 'مجھے بھوک لگ رہی تھی چنانچہ میں نے اسے قتل کیا اوراس کی ٹانگیں پکا کر کھا لیں۔'

ملزم کے خلاف مقدمے کی کارروائی جاری ہے اور ممکنہ طور پر اسے 15 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔